اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ 🌹
📚 خوبصورت بات 📚
حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ:
“یارسول اللہ ﷺ! میں آپ پر کثرت سے درود بھیجنا چاہتا ہوں، تو اپنے اوقاتِ دعا میں سے کتنا حصہ درود شریف کے لیے مقرر کروں؟”
حضور اقدس ﷺ نے فرمایا:
“جتنا تیرا جی چاہے۔”
میں نے عرض کیا:
“یارسول اللہ! ایک چوتھائی؟”
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا:
“تجھے اختیار ہے، اور اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لیے بہتر ہے۔”
میں نے عرض کیا:
“آدھا کر دوں؟”
حضور ﷺ نے فرمایا:
“تجھے اختیار ہے، اور اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لیے زیادہ بہتر ہے۔”
میں نے عرض کیا:
“تو دو تہائی کر دوں؟”
حضور ﷺ نے فرمایا:
“تجھے اختیار ہے، اور اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لیے زیادہ بہتر ہے۔”
میں نے عرض کیا:
“یارسول اللہ! پھر میں اپنا سارا وقت ہی آپ پر درود شریف پڑھنے کے لیے مقرر کر دیتا ہوں۔”
حضور اقدس ﷺ نے فرمایا:
“تب تمہارے تمام فکروں کی کفایت کر دی جائے گی اور تمہارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔”
📖 حوالہ
رواه الترمذي، وزاد المنذري في الترغيب: أحمد والحاكم، وقال: صححه الحاكم، وبسط السخاوي في تخريجه۔
🌿 Durood Sharif Ki Fazilat
Kasrat se Durood Sharif parhna insan ke gham door karta hai, dil ko sukoon deta hai aur gunahon ki maghfirat ka sabab banta hai۔
Huzoor ﷺ par Durood bhejna dunya o akhirat ki kamyabi ka zariya hai۔
✨ English Translation
Hazrat Ubayy ibn Ka‘b (RA) asked the Prophet Muhammad ﷺ:
“O Messenger of Allah ﷺ, how much of my supplication should I devote to sending blessings upon you?”
The Prophet ﷺ replied:
“As much as you wish.”
When he continued increasing the amount, the Prophet ﷺ finally said:
“If you devote all your supplication to sending blessings upon me, then your worries will be removed and your sins will be forgiven.”
☚ خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں 🌱
مثبت لفظ، مثبت سوچ اور اچھی باتیں دوسروں تک پہنچائیں۔
آپ کا ایک اچھا جملہ کسی کے دل میں اُتر کر آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن سکتا ہے۔
🌐 Website
hafiztalha.com
