Introduction | تمہید
یہ قربانی نسلِ انسانی کے آغاز سے چلی آرہی ہے۔ قرآن کریم نے سب سے پہلی قربانی کا ذکر حضرت آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل کے حوالے سے کیا ہے۔
The tradition of sacrifice dates back to the beginning of humanity. The Holy Quran mentions the first sacrifice through the story of Habil and Qabil, the two sons of حضرت آدم علیہ السلام۔
The First Sacrifice in Human History | انسانی تاریخ کی پہلی قربانی
ان دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا پیدا ہوا تو انہیں قربانی پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں نے قربانی پیش کی، ایک کی قبول ہوئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی۔
According to Islamic teachings, both brothers offered sacrifices, but only one was accepted by Allah Almighty.
اس دور میں قربانی کی قبولیت کی علامت یہ تھی کہ آسمان سے آگ آتی اور قربانی کو جلا دیتی تھی۔
In ancient times, the sign of acceptance was heavenly fire consuming the sacrifice.
Burnt Sacrifice in Earlier Religions | سابقہ مذاہب میں سوختنی قربانی
یہی سوختنی قربانی حضرت موسٰی علیہ السلام کی شریعت میں بھی موجود تھی اور بائبل میں اس کا ذکر “Burnt Offering” کے نام سے ملتا ہے۔
The concept of “burnt sacrifice” also existed in the law of حضرت موسٰی علیہ السلام and is mentioned in the Bible as a “Burnt Offering.”
قرآن کریم میں بھی سورہ آل عمران میں یہود کے مطالبے کا ذکر ہے کہ وہ ایسے رسول پر ایمان لائیں گے جو ایسی قربانی پیش کرے جسے آگ جلا دے۔
The Quran also refers to this in Surah Aal-e-Imran regarding the demand of the Jews for a sacrifice consumed by fire.
Sacrifice of Hazrat Ibrahim علیہ السلام | حضرت ابراہیمؑ کی قربانی
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اسلامی تاریخ کا عظیم ترین واقعہ ہے۔ جب انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کر رہے ہیں تو اسے اللہ تعالیٰ کا حکم سمجھا۔
The sacrifice of Hazrat Ibrahim علیہ السلام is among the greatest events in Islamic history. He saw in a dream that he was sacrificing his son Hazrat Ismail علیہ السلام and understood it as Allah’s command.
حضرت اسماعیل علیہ السلام نے فرمایا:
“یا أبت افعل ما تؤمر”
یعنی:
“ابا جان! جو حکم آپ کو دیا گیا ہے، اسے پورا کیجیے۔”
Hazrat Ismail علیہ السلام immediately submitted to the command of Allah without hesitation.
Sunnah of Ibrahim and Prophet Muhammad ﷺ | سنتِ ابراہیمی اور سنتِ نبوی ﷺ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“سنۃ ابیکم ابراہیم”
یعنی قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔
The Prophet Muhammad ﷺ declared Qurbani as the Sunnah of Hazrat Ibrahim علیہ السلام.
حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور ہر سال قربانی کی۔
According to Hadith, the Prophet ﷺ performed Qurbani every year during his stay in Madinah.
Importance of Animal Sacrifice | جانور ذبح کرنے کی اہمیت
آج کل بعض لوگ کہتے ہیں کہ قربانی کی جگہ رقم صدقہ کر دی جائے تو مقصد پورا ہو جاتا ہے، مگر یہ درست نہیں۔
Nowadays, some people claim that donating money can replace animal sacrifice, but Islamic teachings do not support this idea.
قربانی ایک عبادت ہے اور ہر عبادت کا طریقہ شریعت متعین کرتی ہے۔
Qurbani is an act of worship, and every act of worship must be performed exactly as prescribed in Shariah.
جس طرح نماز اور حج کا متبادل کوئی دوسرا عمل نہیں بن سکتا، اسی طرح قربانی میں جانور ذبح کرنا ضروری ہے۔
Just as Salah and Hajj cannot be replaced with alternative acts, animal sacrifice is essential for Qurbani.
Social Benefits of Qurbani | قربانی کے معاشرتی فوائد
قربانی صرف عبادت نہیں بلکہ معاشرتی ہمدردی کا درس بھی دیتی ہے۔
Qurbani is not only an act of worship but also a lesson in social compassion.
اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ قربانی کے گوشت میں غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کو شریک کیا جائے۔
Islam teaches Muslims to share Qurbani meat with the poor and needy.
نبی کریم ﷺ نے بھی غرباء کی ضرورت کے پیش نظر قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی تاکید فرمائی۔
The Prophet Muhammad ﷺ emphasized distributing Qurbani meat among those in need.
Spiritual Message of Qurbani | قربانی کا روحانی پیغام
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
“ولکن ینالہ التقویٰ منکم”
یعنی اللہ تعالیٰ تک نہ گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔
Allah Almighty says that neither the meat nor the blood reaches Him, but the piety and sincerity of believers.
قربانی انسان کو اخلاص، اطاعت اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنے کا درس دیتی ہے۔
Qurbani teaches sincerity, obedience, and complete submission to Allah Almighty.
Read more:
Duties Over Rights – The Spirit of Shariah
Further Reading
Conclusion | اختتامیہ
قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت، نبی کریم ﷺ کی تعلیم، اور امت مسلمہ کے لیے عظیم عبادت ہے۔
Qurbani is the Sunnah of Hazrat Ibrahim علیہ السلام, the teaching of Prophet Muhammad ﷺ, and a great act of worship for the Muslim Ummah.
ہمیں چاہیے کہ قربانی کو خلوص، سنت کی پیروی، اور معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔
Muslims should perform Qurbani with sincerity, following Sunnah, and caring for society.
