اگر آپ نے Surah Al-Baqarah کی پچھلی آیات (11-13) کی تفسیر نہیں پڑھی تو پہلے یہ ضرور پڑھیں:
🔹 Arabic Text
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ
🔹 Urdu Translation
اور جب وہ لوگ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے، اور جب اپنے سرداروں (شیطانوں) کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں بے شک ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو صرف (مسلمانوں سے) مذاق کر رہے تھے۔
🔹 English Translation
When they meet the believers, they say, “We believe.” But when they are alone with their leaders, they say, “We are with you; we were only mocking.”
🔍 Tafseer (Urdu)
اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ منافقین جب مسلمانوں کے ساتھ ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی تمہاری طرح ایمان لانے والے ہیں اور ہر طرح تمہارے ساتھ ہیں، اور جب اپنے سرداروں یعنی بڑے منافقین کو ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو دل سے تمہارے ساتھ ہیں، ہمارا مقصد صرف مسلمانوں کے ساتھ مذاق کرنا ہے۔
🔍 Tafseer (English)
In this verse, it is explained that when the hypocrites meet the believers, they claim to believe and show support. But when they meet their leaders, they reveal that they are actually with them and only mocking the believers.
📖 Ayat 15
🔹 Arabic Text
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
🔹 Urdu Translation
اللہ ان کے ساتھ مذاق کرتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے تاکہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔
🔹 Translation
Allah mocks them and gives them respite, leaving them to wander blindly in their rebellion.
🔍 Tafseer (Urdu)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ ہی ان کے ساتھ مذاق کرتے ہیں یعنی ان کے مذاق کرنے کی سزا ان کو دیں گے۔ باقی دنیا میں ہم نے ان کو ڈھیل دی ہوئی ہے تاکہ وہ اپنی سرکشیوں میں بھٹکتے رہیں، تاکہ وہ اچھی طرح ہماری سزا کے مستحق ہو جائیں۔ پھر آخرت میں ہم ان کو اچھی طرح اور مضبوط طریقے سے پکڑیں گے، پھر ہماری سزا سے وہ کبھی اور کسی طرح بھی بچ نہیں سکیں گے۔
🔍 Tafseer
Allah Almighty states that in reality He is the One who mocks them, meaning He will punish them for their mockery. They are given time in this world so they continue in their rebellion and become deserving of punishment. In the Hereafter, they will be seized strongly and will never escape Allah’s punishment.
Online Quran Translation, Tafseer, Islamic Knowledge & Rohani Ilaj ke liye contact karein:
🌐 Website: hafiztalha.com
📞 WhatsApp: +923005734387
