Introduction
Accept Your Work, Not the Cameras is a principle that reminds educational and religious institutions that true respect comes from sincere service rather than excessive publicity. In recent years, social media has transformed the way Madaris introduce their activities to the public. Informing people about educational and religious services is beneficial, but the method of promotion matters greatly.
اپنے کام کو قبول کروائیں، صرف کیمروں کو نہیں
گزشتہ چند برسوں میں مدارس کی تشہیر کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ سوشل میڈیا کی وسعت نے ہر ادارے کو اپنے کام متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا ہے، اور اصولی طور پر اپنے تعلیمی و تربیتی کاموں سے لوگوں کو آگاہ کرنا کوئی معیوب بات نہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ تشہیر کا طریقہ کیا ہو؟ اور اس کا اثر کیا پڑ رہا ہو؟
When Promotion Becomes More Important Than the Work
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض مدارس میں تشہیر کا رجحان اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اصل کام کے بجائے اس کی نمائش زیادہ اہم محسوس ہونے لگی ہے۔ طلبہ کو مخصوص انداز میں کھڑا کرنا، پہلے سے مکالمے یاد کروانا، مصنوعی تاثرات کے ساتھ ویڈیوز بنانا، معمولی کاموں کو غیر معمولی بنا کر پیش کرنا، اور ہر چھوٹی سرگرمی کو جذباتی موسیقی اور مبالغہ آمیز جملوں کے ساتھ نشر کرنا ایک عام روش بنتی جا رہی ہے۔
یہ طرزِ عمل وقتی طور پر لوگوں کی توجہ تو حاصل کر سکتا ہے، لیکن مسلمان کے دل میں احترام پیدا نہیں کرتا۔ احترام ہمیشہ حقیقت، اخلاص اور وقار سے پیدا ہوتا ہے، اداکاری اور نمائش سے نہیں۔
The Historical Tradition of Madaris
مدارس کی صدیوں پر محیط روایت یہ رہی ہے کہ ان کے ظاہری مظاہر سے کہیں زیادہ کام پسِ پردہ ہوتا تھا۔ ایک استاد خاموشی سے نسلیں تیار کر دیتا تھا، ایک شیخ کی مجلس سے سینکڑوں افراد کی زندگیاں بدل جاتیں، ایک مدرسہ معاشرے کی فکری اور اخلاقی تعمیر میں عظیم کردار ادا کرتا تھا، لیکن ان میں سے بیشتر کاموں کی کوئی تشہیری مہم نہیں چلتی تھی۔
ان اداروں کی عزت ان کے کام سے پیدا ہوتی تھی، ان کے کیمروں سے نہیں۔
Accept Your Work, Not the Cameras: Building Trust Through Reality
آج صورتِ حال بعض جگہ اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ جو چیز ویڈیوز میں نظر آتی ہے وہ حقیقت سے کہیں زیادہ بڑی بنا کر پیش کی جاتی ہے۔ یوں آہستہ آہستہ عوام کے دل میں یہ احساس پیدا ہونے لگتا ہے کہ شاید اصل مقصد تعلیم و تربیت نہیں بلکہ تاثر سازی ہے۔
اور جب تاثر اور حقیقت کے درمیان فاصلہ بڑھ جائے تو اعتماد کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
The Impact on Students’ Character Development
اس کا سب سے بڑا نقصان طلبہ کی نفسیات پر پڑتا ہے۔ جب بچوں کو بار بار کیمرے کے سامنے مخصوص انداز میں پیش کیا جاتا ہے، ان سے مصنوعی جملے بلوائے جاتے ہیں اور انہیں یہ احساس دیا جاتا ہے کہ اصل اہمیت کام کی نہیں بلکہ اس کے دکھانے کی ہے، تو ان کی تربیت میں غیر محسوس طور پر نمود و نمائش کا عنصر داخل ہونے لگتا ہے۔
حالانکہ مدارس کا بنیادی مقصد اخلاص، سادگی، تواضع اور للّٰہیت پیدا کرنا ہے۔
اب ہمارا طالب علم یہ سوچتا ہے کہ بس یہاں سے فارغ ہوکر میں فوراً ایک واٹس ایپ چینل بناؤں گا، فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھوں گا، ایک اسٹوڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپنے لیکچرز اپلوڈ کروں گا اور میری ساری دنیا میں مقبولیت ہو جائے گی۔
Excessive Publicity and the Loss of Respect
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ ایک صاحبِ دل مسلمان جب ایسی مصنوعی اور حد سے بڑھی ہوئی تشہیر دیکھتا ہے تو اس کے دل میں خوشی کے بجائے بے چینی پیدا ہوتی ہے۔
وہ مدرسے کو ایک مقدس علمی و تربیتی مرکز کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے، نہ کہ ایک ایسے ادارے کے طور پر جو سوشل میڈیا کے عام تجارتی اصولوں پر چل رہا ہو۔
چنانچہ بہت سے سنجیدہ اور درد مند افراد کے دل میں اس طرزِ عمل سے محبت کے بجائے تنفر اور اجنبیت پیدا ہونے لگتی ہے۔
Promoting Madaris with Dignity and Honesty
مدارس یقیناً اپنے کاموں کو لوگوں تک پہنچائیں، اپنی خدمات سے آگاہ کریں، اپنی ضروریات بیان کریں اور معاشرے سے رابطہ رکھیں؛ لیکن وقار، اعتدال اور سچائی کے ساتھ۔
ایسی تشہیر جو حقیقت کی ترجمان ہو، جو اخلاص کے دائرے میں ہو، اور جو ادارے کی علمی و روحانی عظمت کو مجروح نہ کرے۔
Conclusion: Respect Is Earned Through Sincerity
Accept Your Work, Not the Cameras is a timeless reminder that social media attention and genuine respect are not the same thing.
یاد رکھنا چاہیے کہ سوشل میڈیا پر حاصل ہونے والی توجہ اور دلوں میں پیدا ہونے والا احترام دو مختلف چیزیں ہیں۔ توجہ چند لمحوں میں حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن عزت دہائیوں کے اخلاص، محنت اور کردار سے بنتی ہے۔
مدارس اگر اپنی حقیقی طاقت یعنی علم، تربیت، اخلاص اور کردار سازی کو مضبوط بنائیں گے تو عزت خود ان کے قدم چومے گی۔ لیکن اگر اصل کام سے زیادہ توجہ اس کی نمائش پر مرکوز ہو گئی تو شاید شہرت تو بڑھ جائے، یا وہ کیمرہ تو قبول ہو جائے جو کسی نے آپ کو مخلص سمجھ کر وقف کیا تھا مگر کام کی وہ قبولیت کمزور پڑ جائے جو مدارس کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

Comments (3)
Leland1850
says June 16, 2026 at 11:03 pmhttps://shorturl.fm/YEHI6
Amelie4007
says June 17, 2026 at 1:21 amhttps://shorturl.fm/UHbIW
Juan456
says June 17, 2026 at 6:38 amhttps://shorturl.fm/DvxD6